نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کم ہونے کی رپورٹ خفیہ ادارے تبدیل کرتے تھے، عمر ایوب

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کم ہونے کی میڈیکل رپورٹس میں انٹیلی جنس ایجنسیاں ردوبدل کرتی تھیں اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں، انہی رپورٹس کی وجہ سے نواز شریف ملک سے باہر گئے اور وہاں جاکر چلتے پھرتے رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے این آر او لینے کے لیے جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے اور ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج ایف سی اور ایجنسیاں ریاستی ملازم ہیں، اپنے دائرے میں رہیں، عمر ایوب

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا اختیار دیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی کے منت ترلے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے منت ترلے کیے ہیں تو وہ خواجہ آصف نے کیے ہیں، برگیڈیئر گھمن اس وقت ایم این اے ہیں، وہ پہلے سیالکوٹ کے علاقے کے سیکٹر کمانڈر بھی رہ چکے ہیں، خواجہ آصف ان کی منت ترلے کیا کرتے تھے اور روتے بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم صرف خدا سے معافی کے طلبگار ہیں، 9 مئی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں ، دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، پی ٹی آئی کے تمام لوگ پرامن ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو لوگ ہیں ان کو سزائیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے امریکا میں کیپیٹل ہل میں لوگ گئے تھے، ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج آئی تو جو لوگ حملے میں ملوث تھے، انہیں سزائیں دی گئیں، اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا وہ ایف سی، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی کے لوگوں نے کیا تھا، وہ سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں تو سب سامنے آجائے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بدحالی کے ذمہ دار جنرل باجوہ اور سیاسی جماعتیں بشمول مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں، انہوں نے مل کر ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں