اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج پھر اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ ان کے وکلا نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی، جو دن 1 بجے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ تاہم، علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضمانت کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری، اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے اسلام آباد کی عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکمنامے کے خلاف نظرثانی منظور کی جائے۔
عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری خلاف قانون جاری کیے گئے ہیں، تاہم وارنٹ گرفتاری کو کالعدم اور جج کو بریت درخواست پر فیصلے کا حکم دیا جائے۔
خیال رہے وکیل راجا ظہور نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی مقدمے میں بریت درخواست زیر التوا ہے۔ وارنٹ جاری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وکلا کے مطابق عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کی جائے گی۔ تاہم، وزیر اعلیٰ کے وکلا نے پشاور ہائیکورٹ میں بھی راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم
وکلا نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہی وہ ہائیکورٹ پہنچ جائیں گے۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیئزئی نے درخواست جمع کی۔
عدالت نے آج ہی سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 1 بجے سماعت کے لیے مقرر کردی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سیکیورٹی انچارج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ایک بجے پہنچیں گے۔ج