’وکٹ کے دونوں جانب مت کھیلیں‘ مریم نواز کی تعریف کرنا فواد چوہدری کو مہنگا پڑ گیا

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج اسکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے، اسکول نیوٹریشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے پنجاب کےتمام اسکولوں میں بچوں کومکمل کھانا فراہم کریں اور ان کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جوپرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو حاصل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے کے اقدام کو تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر فواد چوہدری نے سراہا، انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے پر پنجاب حکومت کی تعریف کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا، کن بچوں کو مفت دودھ ملے گا؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ عثمان بزدار کو ہمیشہ اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کا مشورہ دیتے تھے کیونکہ حکومت کے اس ایک اقدام سے اسکولوں میں داخلے کے نمبر بدل سکتے ہیں اور دوسری طرف غذائی قلت کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کرپشن کو کیسے روکیں گے اور اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ دودھ طلباء تک پہنچے اسے کوئی اور استعمال نہ کرے ۔

فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ن لیگ کے حق میں پوسٹ کر رہے ہیں اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں آپ تحریک انصاف کے کارکن ہیں یہ سب ڈرامہ ہے۔ صارف  نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم وکٹ کے دونوں طرف مت کھیلیں۔

ایک صارف نے فواد چوہدری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک کے لیے اچھا کر رہا ہے تو اس کی تعریف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

عرفان نامی صارف لکھتے ہیں کہ مریم نواز چوری کے مینڈیٹ پر وزیراعلیٰ بنی ہیں یہ بھی لکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ