نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب انجیلا رینر سے ملاقات

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ میں اپنے ہم منصب انجیلا رینر سے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں، جمعرات کے روز انہوں نے برطانیہ کی نائب وزیراعظم و سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ محترمہ انجیلا رینر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی علاقائی ڈومینز میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے تعاون کو سراہا، انہوں نے 2022 کے سیلاب کے بعد نائب وزیر اعظم انجیلا رینر کے دورہ پاکستان کو سراہا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کے لیے بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنے کے لیے پاکستان کی برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا دونوں حکومتوں کی مشترکہ ترجیحات ہیں۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات تک برطانیہ کی مسلسل ڈیوٹی فری رسائی کو بھی سراہا، برطانوی ہم منصب نے نائب وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات

برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp