پشین : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پشین میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں سرخاب مہاجر کیمپ میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشین بم دھماکا: سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محکمے کو اطلاع ملی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ان میں احمد اللہ عرف علی عرف بدری کا تعلق بولدک افغانستان سے ہے، جبکہ احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد پشین کا رہائشی ہے، سمیع اللہ بھی پشین کا رہائشی ہے اور فائرگ سے ان کے 2 ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp