پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلام آباد ایئرہیڈ کوارٹرز میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: غیرملکی شہہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کے پی اے ایف بیسز پر یوم شہدا منایا جارہا ہے، جہاں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ  اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانیوں کی مثال قائم کی۔

ایئر چیف نے عالمی منظر نامے میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ستمبر کی شام ، پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈرن کے نام

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی صلاحیت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں