قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ نے اپنی حدود میں کونج سمیت دیگر نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کونج کے شکار میں خیبرپختونخوا اور قلعہ سیف اللہ کی مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ نایاب پرندوں کے ایسے شکار سے ان کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے مچھیارہ نیشنل پارک میں نایاب پرندے ریاڑ کی تعداد دوگنی کیسے ہوگئی؟

قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محمکہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے ہر قسم کا شکار غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر وائلڈ لائف ایکٹ 2014 ایکٹ اور دفعہ 16،19 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے: وائلڈ لائف سندھ کی کارروائی: ایک ہزار سے زیادہ پرندے برآمد

کونج (انگریزی: ڈیموازیل کرین) زمانہ قدیم سے ملک کے مختلف حصوں میں روس کے خطے سائبیریا سے آتا ہے۔ خاص طور پر بلوچستان و سندھ میں اسے مہمان پرندے کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔ گو اب تو روایات بھی زوال پذیر ہیں لیکن پرانے دور میں اس کا شکار کرنا بیحد معیوب تصور کیا جاتا تھا۔ سندھی اور بلوچ شعرا نے بھی اپنی شاعری میں کونج کو بطور استعارہ استعمال کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ