فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا کے تقریر کے دوران شور شرابا کرنے اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل کردی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ فلک ناز کی رکنیت 2 روز کے لیے معطل کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ کی بے توقیری ہوئی، لگتا تھا ہاؤس عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ مجرموں کی آماجگاہ ہے، شبلی فراز

اس سے قبل سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہاکہ آپ لوگ فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر آئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ آپ سب لوگ کمپرومائزڈ ہیں، اور فوج سے بات کرنا چاہتے ہیں، خیال کرتے تو وہ نہ ہوتا جو کل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹر فلک شیر ناز کی رکنیت معطل

فیصل واوڈا کی جانب سے سخت تنقید پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج کیا اور اس دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟