پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کا پیرس 2024 پیرالمپکس گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا لمپکس: پاکستان کےحیدر علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہدیداران اور نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے اراکین نے چیمپئن کا ملک واپسی پر پرتپاک استقبال کیا۔
حیدرعلی کے متاثر کن کیریئر میں متعدد تمغے شامل ہیں جن میں ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سونے کا تمغہ، بیجنگ 2008 میں چاندی کا تمغہ اور ریو 2016 میں کانسی کا تمغہ شامل ہے۔
مزید پڑھیے: کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی گولڈ میڈل کیوں نہ جیت سکے؟اتھلیٹ نے وجوہات بتا دیں
انہوں نے ہانگ ژو میں سنہ 2022 کے ایشین پیراگیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51.23 میٹر کا شاندار فاصلہ حاصل کیا۔
یاد رہے کہ حیدر علی گزشتہ روز پیرالمپک گیمز میں ڈسک تھرو کے مقابلوں میں ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد
یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔