کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش کی جیل میں اب کیا سرگرمیاں ہیں اس حوالے سے جیل کے اندر سے ذرائع نے تہلکہ خیز معلومات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشا کی امتناع منشیات کیس میں ضمانت مسترد
جیل ذرائع کے مطابق نتاشا کو وارڈ منتقل کرنے کا آرڈر دینے والی ایس پی حمیرا قیوم سے وومن یوتھ فل اوفینڈر انڈسٹریل اسکول (وومن جیل) کا چارج لیکر جووینائل جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نتاشا دانش اے سی روم میں بیٹھی تھی کہ حمیرا قیوم نے انہیں کہا کہ آپ یہاں صرف قیدی ہو اور اپنے وارڈ میں جاؤ، اس معاملے کے بعد ڈی آئی جی وومن جیل شیبا شاہ نے ان حمیرا قیوم سے چارج لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نتاشا دانش کی ضمانت، پاکستان میں دیت کا قانون کیا ہے؟
ذرائع کے مطابق نتاشا دانش کی دیکھ بھال کے لیے جیل میں شیبا شاہ کی پی اے زینب سیدہ کو تعینات کیا ہے اور نتاشا، زینب پر نہ صرف تشدد کرتی ہے بلکہ گالم گلوچ بھی کھلم کھلا کر رہی ہیں، جو مرضی ہو جو دل چاہے زینب سے کام لیتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیبا شاہ نے صحافیوں کا ایک وزٹ رکھا تھا جس میں نتاشا کو محض 20 منٹوں کے لیے وارڈ میں منتقل کیا گیا اور صحافیوں کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل کراوئی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کارساز حادثہ کیس، مقتولین کے ملزمہ نتاشا سے معاملات طے، ڈیل میں کیا لکھا ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پے رول پر بھی گھر جائے تو وہ 5,6 ماہ میں ایک بار تب ہی جاسکتا ہے جب کوئی ایمرجنسی ہو، لیکن نتاشا پے رول پر نہ ہونے کے باوجود روز رات کو گھر جاتی ہیں اور دن میں پی ایس او ٹو ڈی آئی جی مشتاق ابوبکر کے اے سی والے کمرے میں رہتی ہیں۔