مستونگ : لیویز ٹیم پر مظاہرین کی فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے درینگڑھ میں مظاہرین کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے درینگڑھ میں مظاہرین سڑک بلاک کرکے ایک شخص کی رہائی کے لیے احتجاج کررہے تھے، لیویز کی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے گئی تو مظاہرین نے اس پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: مستونگ میں دہشتگردوں کی لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش ناکام

مظاہرین کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

واقع سے قبل لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، گرفتار شخص کےساتھی اس کی رہائی کے لیے روڈ بلاک کر کے احتجاج مظاہرہ کر رہے تھے کہ لیویز فورس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

مظاہرین اور لیویز فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز کے مطابق شہید اہلکاروں میں مزار کان اور ممتاز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp