مستونگ میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسں میں لیویز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے سے دو اہل کار شہید ہوئے ہے جب کہ حملے کے بعد لیویز چوکی سے اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اے سی مستونگ نے کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع  قمع کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز پرعزم ہے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے ملک دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید محتاط رہنا ہوگا۔

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہے۔ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں