20 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ میں قابل اعتراض کیا ہے؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر ثقافت و سیاحت سندھ  ذوالفقار علی شاہ  نے 20 روپے کرنسی نوٹ پر لگائی گئی تصویر پر اعتراض اٹھایا ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے  20 روپے کے کرنسی نوٹ سے موہن جوداڑو کی تصویر ہٹا کر باب خیبر کی تصویر لگانے پر گورنراسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیا، خط میں محکمہ ثقافت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹ مقابلہ حوصلہ افزائی کے لیے تھا، نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں، اسٹیٹ بینک

خط میں کہا گیا کہ 10روپے کے نوٹ پر 1970 میں موہن جو داڑو کی تصویر موجود تھی، بعد میں 20 روپے کے نوٹ پر موہن جو داڑو کی تصویر لگائی گئی، اب 20 روپے کے نوٹ سے موہن جوداڑو ہٹا کر باب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت مؤقف اپنایا ہے کہ موہن جوداڑو صرف تاریخی نہیں بلکہ یونیسکو کی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے، یہ 5 ہزار سال پرانی تاریخی تہذیب کا وارث ہے، موہن جو ادڑو کا ہمارے کرنسی نوٹ پر ہونا ہمارے لیے فخر باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز، اسٹیٹ بینک نے مقابلے کے نتائج جاری کردیے

خط میں گورنراسٹیٹ سے معاملے پر غور کرنے کو کہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے نوٹوں پر سندھ اور پاکستان کے شاندار ثقافت کو نظرانداز کرنا درست عمل نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp