آرٹ مقابلہ حوصلہ افزائی کے لیے تھا، نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں، اسٹیٹ بینک

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری کے بعد نئے نوٹوں کی چھپائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز، اسٹیٹ بینک نے مقابلے کے نتائج جاری کردیے

بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک بورڈکی جانب سےمنظورکردہ ڈیزائنز جنوری 2025 تک وفاقی حکومت کوپیش کیےجائیں گے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریز کی چھپائی شروع ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں آرٹ مقابلے کےساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا اور اس مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا۔

مزید پڑھیے: اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، کیا اب 5 ہزار کا نوٹ بند ہوجائے گا؟

ڈیزائنوں کا جائزہ  ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا تاہم مقابلے کےنتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا جبکہ ایسا نہیں ہے۔ نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز نا تھا اور جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ مجوزہ نئی سیریزکےحتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کےذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں اور یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئےڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟