شگفتہ اعجاز کی مرحوم شوہر اور بچوں کیساتھ شگفتہ یادیں

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر  یحییٰ صدیقی طویل علالت کے گزشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

شگفتہ اعجاز اور ان کے خاندان کے افراد ان کی جدائی کے غم میں ہیں، یحییٰ صدیقی کے بڑے بیٹے حسن نے اپنے والد کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

حسن نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا ’ پیارے ابو سکون سے رہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بیمار شوہر کی خاطر دبئی جانے پر شگفتہ اعجاز پر غلیظ حملے

یحییٰ صدیقی مرحوم کی جواں سال بیٹی ایمان نے بھی والد کے ساتھ دل مو لینے والے نوٹ کے ساتھ یادگاری تصاویر شیئر کیں ہیں۔

ایمان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے لوگوں کی زندگیوں میں آپ کے اثر و رسوخ کا مشاہدہ کیا، ہر وہ شخص جو آپ کو ملا ہے اس کے آپ کے لیے صرف مناسب الفاظ ہیں، آپ ایک اچھے دوست، شوہر اور انسان ہیں۔

وہ لکھتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ جانیں کہ آپ نے جو بھی ہمیں یادیں دی ہیں، وہ ہم ہر لمحہ یاد رکھیں گے، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ اچھی جگہ پر ہیں اور درد سے پاک ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں یہ نہیں کہوں گہ کہ ہم اچھا کررہے ہیں لیکن ہم سب آپ کی جدائی کے غم میں ہیں، اور اس غم کو مل کر بھلانے کی کوشش کررہے ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ صدقہ جاریہ کے ذریعے آپ کے لیے تحفے بھیجتی رہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘