آئینی ترمیمی بل کے تمام نکات سے مطمئن ہیں، صادق سنجرانی

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی ترمیمی بل کے تمام نکات پر ہمیں بریفنگ دی ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرے پاس آج قوم کے لیے خوشخبری ہے، مولانا فضل الرحمان

سابق چیئرمین سینٹ صادق سجنرانی نے اتوارکو بلوچسان نیشنل عوامی پارٹی (بی این پی ) کے وفد کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بی این پی کے پارلیمانی ممبران کو مجوزہ آئینی ترمیمی بل پراعتماد میں لیا۔

ملاقات کے بعد صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے، ترمیمی بل آج یا کل کب پیش کیا جائے گا اس کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آئین میں ترمیم کا بل آج پیش کیا جائے یا اسے کل تک مؤخر کیا جائے۔، صادق سنجرانی

ایک سوال کے جواب میں صادق سنجرانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ ان کے پاس قوم کے لیے خوشخبری ہے، انہوں نے کہا کہ یقیناً حکومت اور قوم کے لیے اچھی خبر آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملاقات میں آئینی ترمیمی بل کے تمام نکات سے متعلق بی این پی اور ہمیں آگاہ کر دیا ہے جس پر ہم مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کوخوشخبری ملنے کا امکان ہے، خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آئین میں ترمیم کا بل آج پیش کیا جائے یا اسے کل تک مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp