نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔ آئے دن میڈیا و سوشل میڈیا پر ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ نومولود بچے کوڑے کے ڈھیر یا سڑک کنارے پڑے ہوئے ملتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر اسپتالوں میں چھوڑدیا جاتا ہے جبکہ بعض سنگدل ان ننھے بچوں کوکوڑے کے ڈھیریا پھرویرانے میں پھینک جاتے ہیں اور یہ معصوم کس کا بچہ ہوتا ہے کوئی نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 لاوارث بچوں کا سہارا بننے والی ٹنڈو محمد خان کی مدر ٹریسا کون ہے؟

ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چٹھہ بختاور میں پیش آیا جہاں کوئی نامعلوم شخص ایک بچی کو جس کی عمر تقریباً 3 یا 4 گھنٹے ہی تھی، شاپر میں بند کر کے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر کے پاس پھینک گیا۔

لوگوں نے 15 پر کال کی۔ پولیس کے آنے پر دیکھا گیا کہ بچی زندہ ہے تو ڈالفن اسکواڈ میں تعینات کانسٹیبل نے کہا کہ یہ بچی ان کے حوالے کر دی جائے، وہ اس کی کفالت کریں گے جس پر ڈیوٹی افسر امام علی نے بچی کانسٹیبل آصف خان کے حوالے کر دی جسے وہ اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، صارفین کا کہنا تھا کہ اگر بچوں کو پال نہیں سکتے تو انہیں پیدا بھی مت کریں۔ بعض لوگ پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔

بچی کو پرورش کی غرض سے ساتھ لے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اللہ اس کانسٹیبل کو اس کا اجر دے۔

جہاں کئی صارفین نے پولیس کے اقدام کی تعریف کی وہیں محمد اقبال لکھتے ہیں کہ بچی کو بغیر کسی کاغذی اور قانونی کارروائی کے کانسٹیبل کے حوالے کر دیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا معلوم یہ کانسٹیبل اس بچی کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر دے کیونکہ پولیس کا کریکٹر پہلے ہی سب کو معلوم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم