ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ کہنا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس بات پر تعجب ہوتا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فارم 47 والی پارلیمنٹ جو آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے وہ بہت خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں مجوزہ آئینی ترامیم، مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کرگئے، عارف علوی کی اہم ملاقات

انہوں نے کہاکہ یہ ترمیم نہیں تدفین کا بل ہے، یہ چاہتے ہیں کہ آئین کو دفن کرکے عمران خان پر گرفت مضبوط کی جائے۔

عارف علوی نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں جو آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کی حقیقی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، جبکہ اب پنجاب سمیت ملک بھر میں مسنگ پرسنز کا معاملہ سامنے آرہا ہے، فوج ملک کا ایک ستون ہے، اسے نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے، لاہور جلسہ بھی پرامن ہوگا، لوگ بھرپور شرکت کریں۔

عارف علوی نے کہاکہ حکومت مہنگائی میں کمی کا راگ الاپ رہی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن اشیا کی قیمتیں کم نہیں ہوئی۔

آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، حافظ نعیم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ جلد بازی کے ہتھکنڈوں سے حکومت کے ارادے ظاہر ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ عدلیہ چند ہاتھوں میں چلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت ایک بارپھر جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کا آپس میں مل بیٹھنا جمہوری عمل کا حصہ ہے، تاہم سب کا اپنا اپنا منشور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور