نااہلی اور بدنظمی کا الزام، سندھ میں الیکشن کمشنر سمیت 3 افسران معطل

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر نے سندھ میں نااہلی اور بدنظمی کے الزام میں ملوث صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ سمیت 3 افسران کو 120 دن کے لیے معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ معطل ہونے والوں میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے علاوہ ڈائریکٹرایڈمن صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہرحسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔

 

LepMjgO7biuJaHjZ6Ye9zDgbJsgBje3Lc1GirXLe (1) by Fahim Patel on Scribd

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کی رات پپری کراچی میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کے اسٹرانگ روم کے تالوں کو زبردستی توڑ کر گنے کئی بیگز کو نقصان پہنچایا گیا۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کردی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذرعباس شامل کے علاوہ ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی۔ جب تک اس حوالے سے فیصلہ نہیں آتا تب تک جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلی اصغرسیال قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp