مخصوص نشستوں کا اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا، الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو دوبارہ طلب

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف کمیشن کے اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا تاہم کسی فیصلے پر نہیں پہنچا جاسکا۔ معاملے پر مزید غور کے لیے اب اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر مانگے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

مخصوص نشستوں کے معملے پر غور کے لیے اس سے پہلے جمعرات کو بھی الیکشن کمیشن کی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی تاہم اس میں بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکا تھا۔

مزید پڑھیے: مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

قانونی ٹیم نے اجلاس کو بتایا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے بغیر کسی جماعت کو سیٹیں نہیں دی جاسکتیں کیوں کہ انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ ہی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا