کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور رومانیہ کی میری ٹائم پورٹس ایڈمنسٹریشن ایس اے، بندرگاہ قسطنطہ، کے درمیان بحری تعاون، تجارتی روابط اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اکاؤٹس ہیک

یہ معاہدہ چیئرمین کے پی ٹی، ریئر ایڈمرل شاہد احمد، اور جنرل منیجر بندرگاہ قسطنطہ، میہائی تھیوڈورسکو نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں رومانیہ کے سفیر اور رومانیہ میں پاکستان کے سفیر سمیت دونوں ممالک کے دیگر سفارتی و سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت بندرگاہی آپریشنز، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، مالیات، بحری تعلیم اور معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ دونوں بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت کو بطور کلیدی تجارتی دروازے مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

چیئرمین کے پی ٹی نے بندرگاہی خدمات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ رومانیہ کے نمائندگان نے قسطنطہ کی حیثیت کو ایک اہم یورپی تجارتی مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔

دونوں فریقین نے اس شراکت داری کو بدلتے ہوئے عالمی تجارتی منظرنامے کے تناظر میں بروقت اور نہایت اہم قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنسکو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بحری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم