ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار علی ظفر کے لاہور کی سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ جیت جانے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا ہتک عزت کا دعویٰ درست قرار، میشا شفیع مقدمہ ہارگئیں

منگل کو فیصلہ سنائے جانے کے بعد میشا شفیع وکیل ثاقب جیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو وہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

ثاقب جیلانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کیس کا جائزہ لینے کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

علی ظفر کے حق میں فیصلہ

سیشن کورٹ نے معروف گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ درست قرار دیا ہے اور انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا مقدمہ خارج کیا جائے، میشا شفیع کی عدالت میں درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ شواہد کے مطابق میشا شفیع جنسی ہراسانی کے الزام کو ثابت نہیں کر سکیں اور کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد معاملات مزید واضح ہو جائیں گے۔

یہ فیصلہ پاکستان میں #MeToo تحریک اور ہتک عزت کے قوانین کے حوالے سے بڑے پیمانے پر زیرِ بحث رہا ہے اور اب اسے عدالت عالیہ میں دوبارہ جائزے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

میشا شفیع اور پاپ اسٹار علی ظفر کے درمیان قانونی جنگ اپریل 2018 میں شروع ہوئی تھی۔ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر علی ظفر پر ایک سے زیادہ مواقع پر جسمانی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس پر گلوکار نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا تھا جس میں انہیں 8 برس بعد کامیابی حاصل ہوئی۔

مقدمے کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں۔ اس طویل عدالتی عمل کے دوران 9 ججز بھی تبدیل ہوئے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے مداحوں کو اپنے گھر کی سیر کروا دی

یہ مذکورہ عالمی تحریک سے وابستہ ایک اہم اور ہائی پروفائل کیس تھا۔ اس میں جنسی ہراسانی کے الزامات اور اس کے بعد ایک بڑے ہتکِ عزت کے مقدمے نے کئی سالوں تک جاری رہنے والی قانونی کارروائی کو جنم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی