پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے لیے جاری کیا گیا این او سی مسترد کردیا

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور جلسے کے لیے جاری کیا گیا این او سی مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام کی اجازت دے دی ہے، تاہم ساتھ ہی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد جلسے میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈپور کی معافی کی شرط پر پی ٹی آئی کو لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز پراتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں مینار پاکستان پر جلسہ عام منقعد کرنے کے لیے درخواست دے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ’اٹک کراس کرکے دکھائیں گے‘، لاہور جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی تیاریاں، پش اپس بھی لگانے شروع کردیے

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم جلسہ کی جگہ کے تعین کے لیے انتظامی افسران کے درمیان مشاورت جاری رہی، جس کے بعد انتظامیہ نے ’جلو پارک‘ میں پی ٹی آئی کو جلسہ عام منقعد کرنے کی اجازت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟