ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران خان کی پرانی تقریر نشر کر دی گئی، جس میں عمران خان نے جلسہ کے شرکا سے پھر حلف لیا کہ وہ ملک میں آئین کی پاسداری، اور آئین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی  پڑھیں:لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ لاہور کے لوگو میں نے اتنے عوام اس سے قبل نہیں دیکھے، ہم نے غلامی قبول کرنی ہے نا ایمپورٹڈ حکومت کو قبول کروں گا۔

وہ اپنی پرانی تقریر میں کہتے ہیں کہ میں غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی بھی قبول نہیں کروں گا، جب پاکستان بن رہا تھا تو ایک نعرہ لگایا گیا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا، تیرا میرا رشتہ کیا۔

مزید پڑھیں:جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، بیرسٹر سیف

پھر شرکا سے حلف لیا گیا کہ وہ اپنے بچوں، اپنی نسل کے لیے حلف اٹھا ئیں کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے آئین کی ہمیشہ پاسداری کریں گے، پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کریں گے، ہم کبھی بھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد۔

تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ عمران خان جلد رہا ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار