چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہر خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این او سی نہیں دیا جاتا، آج ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آزاد عدلیہ کے لیے کوشش کریں گے۔ پاکستان جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ایک دوسرے کے راستے بہت بند کیے، اب مزید راستے بند نہ کرو، راستہ نکالو، اگر ایسا نہیں کرو گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جیل سے پیغام آیا کہ حقیقی عدلیہ کا ساتھ دینا ہے، شیخ وقاص اکرم
عوام کو عوام کے ساتھ مت لڑاؤ، اداروں کو اداروں کے ساتھ نہ لڑاؤ، خدا را! عوام کی آواز کو دیکھو، پاکستان کے عوام تہیہ کر بیٹھے ہیں کہ آزاد عدلیہ ہو گی، آزاد عدلیہ کے سوا کچھ قبول نہیں ہے۔