سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ فورم 9 سے 12 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی سعودی وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی کے چیئرمین، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کریں گے۔ فورم میں دنیا بھر سے فلمی ماہرین، پروڈیوسرز، اور عرب و بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے رہنما شرکت کریں گے۔

اس اہم فورم کا مقصد سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کو ترقی دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فورم مملکت کی قومی ثقافتی حکمت عملی اور سعودی وژن 2030کے اہداف کے مطابق فلمی صنعت کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں پہلی سعودی فلم ’نورہ‘ کی نمائش کا اعلان

فورم کے دوران فلم انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر 30مکالماتی سیشنز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد فلم سازی کے شعبے میں جدید ترین رجحانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نمائش بھی منعقد ہوگی جس میں 130 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے اپنے جدید ترین فلمی پروڈکشن اور ٹیکنالوجی کے منصوبے پیش کریں گے۔

فورم کا انعقاد سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے کردار کو فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے، جس کا مقصد فلم سازوں، پروڈیوسرز اور انڈسٹری کے ماہرین کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور سعودی فلمی صنعت کی ترقی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رسول اللہ ﷺ کے سفر ہجرت سے متعلق سعودی عرب کا عجائب گھر بنانے کا فیصلہ

یہ فورم پچھلے سال کی کامیاب میزبانی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں فلم انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور صنعت کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا کی اسرائیل کے ہاتھوں روک تھام کی شدید مذمت

ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں

زیادہ استعمال پر زیادہ فیس، اسنیپ چیٹ کی صارفین کے لیے نئی پالیسی

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟