ویمن ٹی20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم دبئی روانہ، گروپ میچز میں کونسی بڑی ٹیموں کا سامنا ہوگا؟

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوگئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم پہلا وارم میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا، دوسرا میچ 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویمن ٹیم کی تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، امید ہے ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی، ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘