لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک راولپنڈی، پی ٹی آئی نے جلسہ کے لیے درخواست دیدی

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کے لیے درخواست دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دیدی۔

درخواست میں  کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست وصول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی راولپنڈی میں کہاں پر جلسہ کرےگی؟ 3 مقامات تجویز

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج عمران خان نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے میانوالی کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہم احتجاج کریں گے، میں نے پارٹی کو عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی کا جلسہ منسوخ، عمران خان کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان نے کہاکہ لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے، ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر آتے ہیں، ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو ختم کرکے یہ لوگ غیر اعلانیہ مارشل لا لگانا چاہتے ہیں، یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آمر نے بھی نہیں کیں، ہم ان ترامیم کے خلاف اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘