کرائم فری وادی ہنزہ میں کون سا جرم سر اٹھانے لگا؟

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وادی ہنزہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہاں کے پہاڑ، دلکش مناظر اور ثقافتی ورثہ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں لیکن کئی برسوں کے کرائم فری ریکارڈ کے بعد اس جنت نظیر وادی میں مختلف جرائم نے سر اٹھالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی ہنزہ کی 1400 سال پرانی بستی میں خاص بات کیا ہے؟

گزشتہ کچھ عرصے سے ہنزہ میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔

علی آباد میں آخری جرم کب رپورٹ ہوا تھا؟

ہنزہ علی آباد پولیس اسٹیشن کے محرر عباس علی نے وی نیوز کو بتایا کہ ہنزہ ہمیشہ ایک پرامن جگہ سمجھی جاتی ہے اور پچھلے 6 برسوں میں یہاں کوئی جرم رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے: ہنزہ کی وادی گوجال جہاں کی خواتین بھی بے مثال

انہوں نے بتایا کہ 6 سال پہلے چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا لیکن اس میں بھی غیر مقامی افراد ملوث تھے اور پھر اس کے بعد یہاں کوئی جرم رپورٹ نہیں ہوا۔

حالیہ 2 ماہ میں کتنی گاڑیاں چوری ہوئیں؟

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اب پچھلے 2 مہینوں میں گاڑیوں کی چوری کے 3 واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے بعد مقامی افراد اور سیاحوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گو پولیس نے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی ہیں لیکن چور ابھی تک پکڑے نہیں جا سکے۔

عباس نے کہا کہ ایک واقعے میں چور نے گاڑی چوری کی مگر ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے اسے گاڑی کو سڑک کے کنارے ہی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ہنزہ میں لکڑی کا کارخانہ جہاں کارپینٹرز صرف خواتین ہیں 

ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات نے مقامی لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اور یہ چوریاں ہنزہ کی پرامن ساکھ کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم