ہیری بروک کی ناقابل شکست سینچری، انگلینڈ بالآخر آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیری بروک کی فارمیٹ میں پہلی بین الاقوامی سینچری کی بدولت انگلینڈ نے گزشتہ 14 میچوں میں آسٹریلیا کی ون ڈے  کرکٹ میں مسلسل جیت کا سلسلہ توڑ دیا ہے، ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے میچ 46 رنز سے جیتا، جو دسمبر 2023 کے بعد سے روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف ان کی پہلی فتح ہے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی ون ڈے سنچری نے ان کی ٹیم کو آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ کے گزشتہ 14 میچوں میں فتح کے سلسلے کو روکنے میں مدد کی اور منگل کو چیسٹر-لے-اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر آستریلیا کے 304 رنز کے جواب میں 37.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے تھے، جب تیز بارش نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ: ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا، وائٹ بال میں انڈیا پہلے نمبر پر

اس موقع پر انگلینڈ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے 46 رنز سے میچ اپنے نام کرلیاجو گزشتہ دسمبر کے بعد فارمیٹ میں ان کی پہلی جیت ہے،  305 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم اس وقت بری طرح لڑکھڑا گئی جب ابتدا میں 11 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

لیکن ہیری بروک اور ول جیکس کے درمیان 156 کی شراکت نے کھیل کا رخ انگلینڈ کے حق میں کردیا، ول جیکس 84 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جس کے بعد لیام لیونگسٹون نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جس نے بارش کی مداخلت کے وقت، میزبان ٹیم کو ڈی ایل ایس طریقہ کے مطابق آستریلیا کے اسکور سے آگے بڑھنے میں مدد دی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی مینز ٹیسٹ رینکنگ: بھارت نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح آسٹریلوی ٹیمکے پاس اپنی ون ڈے کرکٹ میں فتح کا سلسلہ 15 میچوں تک بڑھانے کا موقع تھا، جو مردوں کے فارمیٹ میں جیت کے دوسرے بہترین سلسلے کے طور پر دو میچ کی دوری پر تھا، اور جس کا آغاز گزشتہ برس منعقدہ بڑے ٹورنامنٹ سے ہوا تھا۔

آسٹریلیا کی ایک اور فتح کا مطلب یہ بھی ہوتا کہ آسٹریلیا آئی سی سی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیتا، جبکہ شکست کا مطلب ہے کہ وہ سر فہرست پوزیشن کی 118 ریٹنگ پوائنٹس سے تین ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، اس وقت آسٹریلیا کو سیریز میں ایک کے مقابلے میں 2 فتوحات سے برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم