نئے اداکاروں میں کیا خامیاں ہیں؟ بہروز سبزواری نے نشاندہی کردی

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے چائلڈ ایکٹر کے طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور وہ انڈسٹری میں گزشتہ 5 دہائیوں سے کام کررہے ہیں،ان کی صلاحیتوں کو ان کے ناقدین بھی سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہروز سبزواری کے خواتین سے متعلق متنازع بیانات، اداکارہ نادیہ خان کیا کہتی ہیں؟

بہروز سبزواری کا شمار ان تجربہ اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز انڈسٹری کو بدلتے اور ترقی کرتے دیکھا ہے اور وہ اس بات کی نشاندہی کرسکتے ہیں کہ اس انڈسٹری کے ارتقا کے دوران کیا غلط یا صحیح ہوا۔

گپ شب وِد واسع چوہدری میں بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ موجودہ جونیئر اداکاروں میں ان کے پسندیدہ اداکار کون ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار فواد خان اور ماہرہ خان نے ان کے ساتھ ڈرامے ’ہمسفر‘ میں کام کیا اور اس شو کے بعد وہ دونوں سپر اسٹار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے متعلق بہروز سبزواری کے بیان پر ہنگامہ پربا

’فواد خان اور ماہرہ خان میرے فیورٹ ہیں کیونکہ فواد بہت نفیس ہیں جبکہ ماہرہ ہمسفر کے دنوں سے ذرا بھی نہیں بدلی ہیں۔‘

سینیئراداکار نے اداکاری کے میدان میں بہت سے نئے چہروں کی انٹری کے بارے میں بھی بات کی جنہیں وہ اس فن سے مخلص نہیں پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے کا عروج و زوال

انہوں نے کہا ’یہ بچے صرف اس لیے انڈسٹری میں آئے ہیں کہ وہ مشہور ہونا چاہتے ہیں، وہ اداس مناظر میں بھی مکمل میک اپ میں نظر آتے ہیں کیونکہ وہ اپنے فن سے زیادہ اسکرین پر اپنی ظاہری شکل کا خیال رکھتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘