سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارتخانے کے زیرانتظام تقریب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے گورنرز، اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، مولانا فضل الرحمان اور دیگر شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں ارشد ندیم کو عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ارشد ندیم نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کی قیادت اور محترم مولانا فضل الرحمان سے مل کر خوشی ہوئی۔ ان کے مہربان الفاظ اور حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں تو مضبوط ہیں۔
Grateful for the warm encounters at Saudi Arabia's National Day celebration! Delighted to meet PTI leadership, including Barrister Gohar and Omar Ayub, and respected Molana Fazlur Rehman. Their kind words and encouragement mean a lot. United we stand, stronger we rise! pic.twitter.com/UVrTRC3YJE
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 25, 2024
ارشد ندیم کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ بہت عرصے بعد ہی ٹھیک لیکن پی ٹی آئی والوں کو بھی ارشد ندیم کا خیال آ ہی گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
بہت عرصے بعد سہی، پی ٹی آئی والوں کو بھی آپ کا خیال آہی گیا، بہت مبارکباد
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) September 26, 2024
سلمان نامی صارف نے ارشد ندیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی سیاسی جماعت میں شمولیت مت اختیار کر لیجیے گا۔
آپ سے گزارش ھے اب کوئی سیاسی پارٹی نہ جائن کر لینا https://t.co/YAFipkKB7g
— Salman (@kosher_xiii) September 25, 2024
ایک ایکس صارف نے ارشد نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ہے آج اللہ نے اس کا صلہ دیا ہے۔
Aap ne bohat mehnat ki the aur Allah ni sila dai diya, MashAllah
— Arhaam Afridi (@ArhaamAfridi) September 25, 2024
سید زین رضا نے لکھا کہ اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز ارشد ندیم کو گالیاں دینا بند کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے آپ کے لیڈران کے سامنے حاضری لگوا لی ہے اب آپ انہیں ہیرو مان سکتے ہیں۔
Now PTI journalists and supporters can stop abusing Arshad Nadeem. Haazri lagaali aapke leaders ke saamne now you can finally consider him a hero 🤗 https://t.co/UrFrLSLOXD
— Syed Zain Raza (@SydZainRaza) September 26, 2024