حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر امن کی شمع روشن کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت، تمام سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر امن کی شمع روشن کریں گے۔

ژوب میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوامی مسائل کا پائیدار حل چاہتے ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں جاکر عوامی مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں کیا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی؟

سرفراز بگٹی نے کہاکہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قبائلی عمائدین اور عوام کا تعاون باعث ستائش ہے، عوامی مسائل کا احساس ہے، گورننس میں بہتری سے ہی محکمے متحرک ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی افسران اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی مسائل کے حل پر مرکوز رکھیں، مقامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جائیں، عوام کو لمبے چوڑے طریقہ کار میں انتظار نہ کرایا جائے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین اور عوام نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تو انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کردیے، اور ان کے حکم پر کوئٹہ سے آج ہی ایمبولینس ضلع شیرانی روانہ کردی گئی۔ جبکہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر پولیس کو آرمڈ وہیکل فراہم کردی گئی۔

سرفراز بگٹی نے ژوب ریذیشنل کالج میں تدریسی اسٹاف کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری کیے، اس کے علاوہ خراسان میں مواصلاتی ٹاورز کی درستگی اور ژوب بائی پاس پر کام تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی، خواجہ آصف کی سرفراز بگٹی کو یقین دہانی

عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان اور تحصیلدار کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟