کیا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سرفراز بگٹی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات میں اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں رہائش پذیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا ہاؤس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاؤس گیا، ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

پہلے شیر افضل کو ندیم نانی والا پسند آئے اور اب ندیم نانی والا کو شیر افضل، تحفہ دینے کا اعلان بھی کردیا

چینی کی ہول سیل قیمتوں میں نمایاں کمی، عوام کو ریلیف

سڈنی ساحل پر فائرنگ کے بعد ایشز سیریز کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی

چین کی مکمل حمایت سے پاکستان برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے، نذیر حسین

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی