’اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے‘، امریکا گاڑیوں میں چین اور روس کے پرزوں سے خائف

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے سیکیورٹی  خطرات کے پیش نظر کاروں، ٹرکوں اور بسوں میں چین اور روس میں تیار کردہ کچھ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر تجارت گینا ریمنڈو نے اعلان کیا ہے کہ چینی اور روسی ہارڈ اور سافٹ ویئرز پر پابندی کا مقصد ملک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پیجرز دھماکوں کی دوسری لہر، جنگ نئے مرحلے میں داخل

وزیر تجارت نے کہا کہ ’آج گاڑیاں کیمرے، مائیکروفون، جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم اور انٹرنیٹ سے منسلک دیگر ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں اور یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ اس ڈیٹا تک رسائی رکھنے والا کوئی غیر ملکی  دشمن  ہماری قومی سلامتی اور   خفیہ پالیسیوں  کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے‘۔

دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا قومی سلامتی کے  نظریے کو وسعت دے کر چینی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ ہم امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کی توسیع اور چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چینی اداروں کو کھلا، منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرے۔

مذکورہ فیصلہ امریکا کے ان اقدامات میں سے ایک ہے جن کے تحت ملک میں چینی گاڑیوں کی سپلائی چین  کو محدود کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: کیا پاکستان میں بھی پیجرز دھماکوں جیسے خدشات لاحق ہیں؟

خیال رہے کہ امریکا نے اس سے قبل چین کے خلاف الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں اور دیگر مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا اور سائبر سیکیورٹی کے خطرے کے پیش نظر چینی ساختہ کارگو کرینوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ان پابندیاں کو سنہ 2027 ماڈل سال کے ساتھ سافٹ ویئر میں اور 3 سال بعد ہارڈ ویئر میں نافذ کرنے  کا منصوبہ ہے۔ یہ مدت آٹوموبائل  انڈسٹری کو اپنی سپلائی چینز کو دوبارہ  سے ترتیب دینے کا امکان فراہم کرے  گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟