آئی ایم ایف معاہدہ معیشت مستحکم کرے گا، ڈیفالٹ کا رونا رونے والے کہاں ہیں؟ عطا تارڑ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی، باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھے گئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی ریکارڈ ترسیلات زر ہوئیں، موجودہ دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی بہتر ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے روپیہ مستحکم ہوا، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنا خوش آئند ہے۔ کوئی سیاسی جماعت اور قیادت پاکستان سے بڑی نہیں ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں نہیں تو پاکستان نہیں یہ قابل قبول نہیں ہے، تعمیری تنقید کی باری آتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب اہم ہوگا۔ فلسطین کاز پاکستان کا کاز ہے جس کے لیے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان فلسطین کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

’اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی قائداعظم کی پالیسی پر کاربند ہیں، لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہوگی تو اس پر بات کریں گے۔ طالبان کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اس کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آرہے ہیں، امریکا نے کیا ڈیمانڈ کی تھی کہ جس کے جواب میں ابسولوٹلی ناٹ کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 10 سالوں میں پاکستان کا نام جی20 ممالک میں ہوگا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ایکس کی بندش سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، عبوری حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا کہ ایکس پر فحش مواد کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ انٹر نیٹ خلل کا مسئلہ 4 سے 5 دن آیا تھا جو اب حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند تنظیمیں یہاں فعال ہیں، پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے جس پر وزارت داخلہ کو خدشات ہیں۔ بنگلادیش کے ساتھ بھی تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور پی آئی اے کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟