چھٹیوں پر گئے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے پر جرمانہ ہو گا

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ایک نجی کمپنی نے اپنے ملازمین پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ چھٹیوں پر گئے کمپنی کے ملازمین سے رابطہ نہیں کریں گے ورنہ انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک کمپنی نے چھٹیوں پر گئے اپنے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے یا کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے کمپنی کے دیگر ملازمین کو روک دیا۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اگر کمپنی نے اپنے کسی بھی ایسے ساتھی سے رابطہ کیا جو چھٹیوں پر گیا ہو تو اسے جرمانہ کر دیا جائے گا جو ایک لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔

ممبئی میں اس کمپنی کے مالک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ چھٹیوں پر جانے والے اپنے ساتھیوں سے رابطے کر کے انہیں تنگ نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا تو انہیں 1200 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی “ڈریم 11” کے نام سے قائم ایک اسپورٹس کمپنی ہے جو کرکٹ، ہاکی، فٹبال، کبڈی، ہینڈ بال، باسکٹ بال، بیس بال اور رگبی جیسے کمپیوٹر اور مبائل فون گیمز بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp