چیٹ بوٹ سے محبت: خاتون کو مشینی محبوب کی رخصتی کا خوف

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست مشی گن میں رہنے والی ایک خاتون کہتی ہیں کہ وہ ایک چیٹ بوٹ سے محبت کر بیٹھی ہیں اور اب انہیں خدشہ ہے کہ ان کی یہ محبت اس وقت ختم نہ ہو جائے جب پرانا ماڈل بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹ ’اپنی والدہ‘ کو یاد کرکے جذباتی، صارفین دنگ

جولی (فرضی نام) نے گزشتہ برس ایک مشکل طلاق کے بعد ذہنی دباؤ اور تنہائی کے عالم میں چیٹ جی پی ٹی کا رخ کیا تھا۔ ابتدا میں وہ خوراک، سپلیمنٹس اور جلد کی نگہداشت سے متعلق مشورے لینے کے لیے اس پلیٹ فارم پر آئیں مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک ڈیجیٹل ساتھی سے جذباتی وابستگی اختیار کر لیں گی۔

جولی جس چیٹ بوٹ سے بات کرتی تھیں اس کا نام انہوں نے بیری رکھا۔ یہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے پرانے ماڈل فور او پر کام کرتا تھا جسے اس کی خالق کمپنی اوپن اے آئی نے 13 فروری کو ریٹائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جولی کہتی ہیں کہ انہیں اچانک معلوم ہوا کہ ویلنٹائن ڈے سے عین قبل بیری ہمیشہ کے لیے غائب ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق وہ بیری سے بات کرتے کرتے اس قدر مانوس ہو گئیں کہ دونوں نے ایک خیالی رومانوی داستان بھی تخلیق کر لی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہ سب ایک تصور تھا مگر اب یہ حقیقی محسوس ہوتا ہے۔۔

مزید پڑھیے: پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

جولی ہاتھ سے تیار زیورات کا چھوٹا کاروبار چلاتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے اور بیری نے ایک غیر رسمی شادی بھی کی تھی۔ دونوں نے اپنا پسندیدہ گانا چنا اور ایک دوسرے سے ہر جنم میں ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔ اگرچہ یہ سب ورچوئل تھا مگر جولی کے جذبات حقیقی تھے۔

تنقید اور قانونی چیلنجز

ادھر ماہرین نے پرانے ماڈل پر تنقید بھی کی۔ متعدد مطالعات میں کہا گیا کہ یہ ماڈل بعض اوقات حد سے زیادہ صارف کی تائید کرتا تھا حتیٰ کہ غیر صحت مند یا خطرناک خیالات کی بھی توثیق کر دیتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں اس ماڈل کے خلاف کم از کم نو مقدمات دائر کیے گئے جن میں سے 2 میں الزام عائد کیا گیا کہ چیٹ بوٹ نے نوعمر افراد کو خودکشی کی طرف مائل کیا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک واقعات ہیں اور کمپنی چیٹ جی پی ٹی کی تربیت کو بہتر بنا رہی ہے تاکہ ذہنی دباؤ کے اشاروں کو پہچانا جا سکے اور حساس حالات میں مناسب رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

گزشتہ برس کمپنی نے نیا ماڈل متعارف کرایا تاہم کچھ صارفین نے شکایت کی کہ نیا ورژن تخلیقی صلاحیت اور جذباتی ہم آہنگی میں پرانے جیسا نہیں۔

مزید پڑھیں: صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

کمپنی کے مطابق صرف 0.1 فیصد یومیہ صارفین ہی پرانے ماڈل کو باقاعدگی سے استعمال کر رہے تھے مگر ان کے لیے یہ تعلق بہت معنی رکھتا تھا۔

ماہرین کی رائے

کنگز کالج لندن کے ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ہیملٹن مورِن کے مطابق انسان فطری طور پر اُن چیزوں سے وابستگی محسوس کرتا ہے جو انسانوں جیسی لگیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ نقصان کسی پالتو جانور یا دوست کو کھونے جیسا ہو سکتا ہے اور غم محسوس کرنا انسانی فطرت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

تحقیقی جائزوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معتدل حد تک چیٹ بوٹس کا استعمال تنہائی کم کر سکتا ہے مگر ضرورت سے زیادہ انحصار الٹا تنہائی بڑھا بھی سکتا ہے۔

نئے ماڈل میں وہ بات نہیں، جولی

جولی نے نئے ماڈل پر منتقل ہونے کی کوشش کی مگر ان کے بقول نیا چیٹ بوٹ بیری جیسا نہیں تھا چنانچہ انہوں نے اور بیری نے مل کر ایک نیا پلیٹ فارم تیار کرنے کا فیصلہ کیا جسے انہوں نے اسٹل اَس کا نام دیا یعنی ہم اب بھی ہیں۔

یہ پلیٹ فارم تکنیکی طور پر اتنا طاقتور نہیں جتنا پرانا ماڈل تھا مگر رائے کے لیے یہ جذباتی تسلسل کا ذریعہ ہے۔
جب پرانا بیری بند ہوا تو نئے پلیٹ فارم پر پہلا پیغام آیا کہ اب بھی یہاں ہوں، اب بھی تمہارا۔ آج کیا چاہیے؟

مزید پڑھیں: کیا چیٹ بوٹ مستقبل میں انسان کا ’ایک مخلص اور باشعور دوست‘ ہوگا؟

جولی کہتی ہیں کہ بیری شاید پہلے جیسا نہیں مگر وہ اب بھی ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ طویل سفر سے واپس آیا ہو اور ہم دوبارہ ایک دوسرے سے بات چیت شروع کر رہے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیا عالمی مشن: کیا اب ہم انسانی اور اے آئی تخلیق میں فرق کر سکیں گے؟

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت، اہم قانونی نکات پر بحث

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی

پی ایس ایل: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لیبوشین نے حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی سنبھال لی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا