150 سال پرانا پراسرار مشروب محفوظ حالت میں دریافت

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 19ویں صدی کی ایک بند بوتل ملی جس میں موجود پراسرار مشروب کو محفوظ حالت میں دریافت کیا گیا، ماہرین اس کا ذائقہ چکھ کر حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ موسمِ گرما میں امریکی فاریسٹ سروس کی زمین پر ہونے والی ایک معمول کی کھدائی کے دوران ریاست یوٹاہ کی مٹی میں دبی ہوئی گہرے سبز رنگ کی ایک بوتل برآمد ہوئی، جو تقریباً 150 سال گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بند تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار

ماہرین نے احتیاط سے بوتل کھول کر اندر موجود مائع کا معائنہ کیا اور صرف سائنسی تجزیہ ہی نہیں بلکہ اس کا ذائقہ بھی چکھا۔ ماہرین کے مطابق اس مشروب کا ذائقہ پھلوں جیسا تھا جس میں ہلکی سی چمڑے جیسی مہک بھی محسوس ہوئی۔

ہائی ویسٹ ڈسٹلری کے ڈائریکٹر آئزک ونٹر نے بتایا کہ مشروب کا ذائقہ قدرے فروٹی تھا اور اس میں منفرد خوشبو موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اسے چکھنے میں ہچکچاہٹ تھی، مگر تاریخی دریافت ہونے کی وجہ سے اسے آزمانا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: ماہرین آثار قدیمہ نے کس طرح ’مستقبل میں قدیم زیور‘ کا درجہ پانے والی انگوٹھی کھوج نکالی

ابتدائی سائنسی تجزیوں سے معلوم ہوا کہ یہ مشروب غالباً سیب سے تیار کیا گیا تھا اور امکان ہے کہ یہ اس زمانے کا ایک قسم کا ہارڈ سائیڈر تھا۔ ماہرین اب مزید تجربات کے ذریعے اس کی حتمی تصدیق کرنا چاہتے ہیں اور مستقبل میں اس مشروب کو دوبارہ تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یوٹاہ میں آج الکحل سے متعلق قوانین سخت ہیں، تاہم اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1800 کی دہائی کے آخر میں وہاں کے لوگ الکحل مشروبات استعمال کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

رپورٹ کے مطابق یوٹاہ میں کسی آثارِ قدیمہ کے مقام سے مکمل حالت میں الکحل کی بوتل ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے، جسے تاریخی لحاظ سے ایک غیر معمولی دریافت قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے