’کچھ بن کے دکھاؤ‘، خنجراب سے گوادر تک 5 ہزار کلومیٹر سفر سائیکل پر طے کرنے کی مہم کا آغاز

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کیریئر کونسلر احمر خان اور سلمان شفا نے کہا ہے کہ خنجراب سے گوادر تک 5 ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کی مہم کا آغاز کردیا ہے، اس دوران 100 سے زیادہ اداروں کے 10 ہزار طلبہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’کچھ بن کے دکھاؤ مہم‘ کا مقصد نوجوانوں اور والدین کو تیزی سے بدلتے ہوئے چیلنجز کے مطابق تیار کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خوابوں کے مطابق کیریئر کا انتخاب کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں 90 روز میں 40 شہروں کا سفر، پاکستانی سائیکلسٹ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

احمر خان کا کہنا تھا کہ اس دروان وہ 5 ہزار کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کریں گے، جس میں وہ اور ان کی ٹیم 100 سے زیادہ اداروں کے 10 ہزار طلبہ، 2 ہزار والدین اور ہزار سے زیادہ اساتذہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں کیریئر سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے۔

احمر خان نے کہاکہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ممالک میں شمار ہوتا ہے، لیکن پاکستان کا یہ روشن چہرہ دنیا کے سامنے کم آتا ہے۔

احمر خان کے مطابق یہ سفر 3 مہینے 10 دن جاری رہے گا، جس کے دوران بچوں میں بڑا خوب دیکھنے اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ پیدا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔

احمر خان نے کہاکہ اس مہم میں والدین اور طلبہ کو کیریئر کونسلگ کی اہمیت اور اس کی ضرورت کے بارے میں آگہی دی جائے گی۔ طلبہ کو وہ ٹولز اور وسائل فراہم کیے جائیں گے جس کی بنیاد پر وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر علم وآگہی پر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد، نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی

انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران طلبہ کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو ان کے خوابوں اور دستیاب مواقع کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی آگہی دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت والدین، طلبہ اور اساتذہ کو فری کوچنگ دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟