پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بنیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایس آئی ایف سی زرعی انقلاب سے جدید زرعی فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس تین ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیا ہے۔

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی ایک سالہ کامیابیاں

غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023ء کے مقابلے میں 2.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024ء میں 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوطی و استحکام  بخشنے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم