سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان روانہ کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل کیے گئے مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچانے کے لیے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچا تھا۔ جہاں حکومت بلوچستان کے حکام نے ملتان انتظامیہ سے رابطہ کرکے لاشوں کی حوالگی کے لیے انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

ہیلی پیڈ پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان بھی موجود تھے۔ بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے مزدوروں کی لاشیں ملتان کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp