ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر موجود مسافروں سمیت حکومتی اہلکاروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود اور سیکریٹری مذہبی امورڈاکٹر عطاالرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرمجوشی سے استقبال کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔

ملائیشیا میں مقیم معروف بھارتی نژاد اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکرنائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اگلے ماہ دورہِ پاکستان کا اعلان

سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرذاکر نائیک کے خطبات مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے اجتماع کا ٹائٹل ’پیس ٹاکس‘ لکھا ہے، انہوں نے 2020 میں بھی پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم کورونا وبا کی وجہ سے انہیں اپنا پروگرام ملتوی کرنا پڑا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ایک حالیہ آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان کے مختلف شہروں کی امعات اور سے بہت سی درخواستیں اور دعوتیں موصول ہوئی ہیں، لیکن وقت کی کمی کے باعث سب کو قبول کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان: معروف عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کب کس شہر میں لیکچر دیں گے؟

’ہم ان میں سے کچھ اہم جامعات کا انتخاب کریں گے۔ ایک یونیورسٹی کو ہم منتخب کرچکے ہیں جو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد ہے۔‘ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں 19 اکتوبر کو ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق انہیں پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ دعوت نامے پاکستان سے موصول ہوئے تھے۔ ’بالآخر یہ میرا پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے۔ اس سے پہلے 1991 میں ڈاکٹر اسرار احمد سے ملنے پاکستان گیا تھا۔ پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم