پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، 20 لیگی پارلیمانی سیکریٹریز کے پاس لگژری گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود اضافی 20 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا ایکسائز کی کارروائیوں میں پکڑی جانے والی گاڑیاں سرکاری محکموں کو دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکریٹریز کو کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں دی جائیں گی، 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کے لیے مہنگی ترین 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے 22 کروڑ سے 29 لگژری گاڑیاں، ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹریز پنجاب احمد رضا سرور کی جانب سے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی گئی تھی، ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کے لیے 3 کروڑ 61 لاکھ سے 2 لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لگژری گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

صوبائی وزرا کے پروٹوکول کے لیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی جبکہ ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا، 30 گاڑیوں کی سجاوٹ کے لیے 3 کروڑ مزید خرچ کیے جائیں گے۔

پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے صرف 9 گاڑیوں کی ضرورت تھی مگر 20 اضافی گاڑیاں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی