یونس خان میلبرن میں ہونے والے کرکٹ فیسٹیول کے ستاروں میں شامل

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر میلبرن میں ہونے والے ایک رنگا رنگ کرکٹ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل میلبرن میں 5 اکتوبر کو کرکٹ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس میں مداحوں کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟

پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان کے علاوہ 1999 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ، آل راؤنڈر گلین میکسویل اور آسٹریلوی انڈر 19 ویمن ٹیم کی کھلاڑی حسرت گل بھی اس فیسٹول کا حصہ ہوں گی۔

یہ فیسٹویل 3 گھنٹے تک جاری رہے گا جس میں کرکٹ شائقین کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی، کرکٹرز اپنے مداحوں کے ساتھ فوٹو سیشن کرائیں گے اور انہیں آٹو گراف بھی دیں گے۔

اس فیسٹیول میں عوام کی انٹری بالکل مفت رکھی گئی ہے، اس فیسٹیول کا مقصد میلبرن میں آئندہ ہونے والے انٹرنیشنل میچز اور بگ بیش لیگ کو پروموٹ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp