ڈاکٹر ذاکر نائیک کل صبح کراچی پہنچیں گے، سیکیورٹی انتہائی سخت، کون کون ملاقات کر سکے گا؟

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پرکل صبح کراچی پہنچیں گے۔

کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کی سیکیورٹی ایس ایس یو کےحوالےکردی گئی ہے۔

2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ائیرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے۔ اس دورے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ملاقاتیں طے ہیں۔

جامعۃ الرشیدکے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے جبکہ  5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، وہ ’ہماری زندگی کا مقصد‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ ان کے بیٹے شیخ فاروق ذاکر نائیک بھی “کیا قرآن کو سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں۔ 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

لاہور میں مینار پاکستان پر 2 اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر شیخ فاروق نائیک ’دعویٰ یا ہلاکت‘کے موضوع پر لیکچر دیں گے جس کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے ’قرآن الہامی ضرورت‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔

اس کے اگلے روز اتوار 13 اکتوبر 2024 کو شام 6:15 بجے لیکچرز کا ایک اور سیشن منعقد کیا جائے گا جس میں شیخ  فاروق ذاکر نائیک ’مذہب صحیح تناظر میں‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ’ڈاکٹر ذاکر سے پوچھیے، سوال اور جواب کی کھلی نشست‘ منعقد کریں گے جس میں شرکا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے برائے راست سوال پوچھ سکیں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک 19 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کریں گے جہاں وہ شام 6 بج کر 15 منٹ پر ’مسلم پروفیشنل کی ذمہ داری ‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کے عوام ایک لمبے عرصے سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کے خواہشمند تھے، ان کے دورہ پاکستان کو انتہائی عقیدت اور محبت سے دیکھا جا رہا ہے، عوام ان کے دورے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث ان کے لیکچرز سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی تقاریب میں شرکت متوقع ہے، یہ دورہ 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ متعدد اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کے مہمان بھی بنیں گے، وہ حکومت کی درخواست پر پاکستان آئے ہیں تو انہیں ہر جگہ سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔

پیر کو جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمان پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری اور دیگر حکام نے ان کا ائیر پورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت کی جانب سے جلا وطنی کے بعد برسوں سے ملائیشیا میں رہ رہے ہیں، جہاں وہ مستقل رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں