اسلام آباد: طلبہ کو آئس، ایکسٹیسی بیچنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 کارروائیوں میں خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کارروائیوں میں 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں فروخت ہونے والی آئس کریم کی قیمت 19 لاکھ روپے: خاصیت کیا ہے؟

کھنہ پل اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت 2 ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔

دیگر کارروائیوں میں موٹروے انٹر چینج چکری کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 10 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 260 گرام آئس برآمدکی گئی۔

پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب بھی چھپائی گئی ایک کلو 478 گرام آئس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیے: پشاور پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، 2 ملزمان گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقےمہران ٹاؤن میں ملزم سے 150 گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کی گئی۔

کوئٹہ میں بھی طلبا کو فراہم کی جانے والی منشیات برآمد

توغی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 200 ایکسٹیسی گولیاں اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے، تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات بیچنے والے آخری ملزم کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟