جاپان کے ہوائی اڈے پر امریکی بم پھٹنے سے زور دار دھماکا، انٹرنیشنل پروازیں منسوخ

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر جنگ دوم کے دور کا گرایا گیا ایک امریکی بم پھٹنے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے جس سے دھویں کے بادل کئی میٹر اونچائی پر پھیل گئے اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے، 3 مشتبہ افراد گرفتار

جاپانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دھماکے کی فوٹیج جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیوشو جزیرے پر واقع میازاکی ہوائی اڈے پر ایک ٹیکسی وے پر دھماکے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

جاپان کے جنوب میں واقع اس ہوائی اڈے کا آغاز 1943 میں امپیریل جاپانی بحریہ کے اڈے کے طور پر ہوا تھا، جہاں سے جاپان نے امریکا کی اتحادی افواج پر حملے کے لیے درجنوں ’کامیکاز‘ طیاروں کو خودکش مشن پر بھیجا تھا۔

دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ہوائی اڈے نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکسی وے کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مالم جبہ دھماکا: سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ تحقیقات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ امریکی بم ہے جو پھٹا ہے ۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ بم دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا تھا یا نہیں، تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بم اسی دور کا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق 2009 اور 2011 میں امریکا کی جانب سے پھینکے گئے بم جو پھٹ نہیں سکے تھے اور دیگر ہتھیار قریبی تعمیراتی مقام پر سے ملے تھے۔

آل نپون ایئرویز اور جاپان ایئرلائنز کے مطابق مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جس سے 3400 سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید 1 زخمی

حکومت کے اعلیٰ ترجمان یوشیماسا ہیاشی نے کہا کہ ہوائی اڈے کی بندش کا مقصد جمعرات سے آپریشن دوبارہ شروع کرنا ہے۔ حیاشی نے کہا کہ دوسرے دھماکے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پولیس اور فائر فائٹرز فی الحال جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 59 منٹ پر ایئرپورٹ سے کال موصول ہوئی کہ دھماکا ہوا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جعلی ڈگری کیس: وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ جعلی ڈگری رکھنے والے ٹیچر کو نوٹس جاری کردیا

فٹبال میچ دیکھنے کے لیے بیوی کو کرسی سے باندھنا شہری کو بھاری پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

18 سال کی عمر میں بچے اپنے بچپن کی آن لائن ویڈیوز ہٹوا سکیں گے

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟