فٹبال میچ دیکھنے کے لیے بیوی کو کرسی سے باندھنا شہری کو بھاری پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ورجینیا میں 64 سالہ شہری کو مبینہ طور پر فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے اپنی اہلیہ کو تہہ خانے میں کرسی سے باندھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ٹیری وارڈ کو اغوا اور خاندان کے فرد پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔ واقعہ مبینہ طور پر اتوار کی شب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن محبوبہ کے لیے 1900 کلومیٹر سفر کرنے والا شخص دھوکا کھا گیا، حقیقت میں لڑکی نہیں بلکہ اے آئی نکلی

عدالتی شکایت کے مطابق ملزم کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ ٹیری وارڈ نے انہیں ٹیپ کے ذریعے تہہ خانے میں موجود کرسی کے ساتھ باندھ دیا تھا۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے بھی اپنی اہلیہ کو باندھنے اور اسی حالت میں چھوڑنے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار پائے گئے جبکہ انہوں نے حکام کو بتایا کہ انہیں تقریباً 45 منٹ تک باندھ کر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن محبوبہ کے لیے 1900 کلومیٹر سفر کرنے والا شخص دھوکا کھا گیا، حقیقت میں لڑکی نہیں بلکہ اے آئی نکلی

ملزم پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے جو ریاست ورجینیا کے قانون کے تحت کلاس فائیو جرم ہے جبکہ خاندان کے فرد پر حملے کا الزام بھی شامل ہے۔ ٹیری وارڈ کو 10 نومبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

امریکا میں اتوار کے روز فٹ بال میچ دیکھنا لاکھوں شائقین کی دیرینہ روایت ہے، جہاں بہت سے لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ دیکھنے کے لیے مخصوص معمولات اپناتے ہیں۔ تاہم، ٹیری وارڈ کے خلاف الزامات نے کھیلوں سے غیر معمولی حد تک وابستگی اور گھریلو تنازعات کے درمیان تعلق پر بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp