آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 12ویں نمبر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ساتویں نمبر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی بیٹر جیسوال 2 درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمال لیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی بولر روی ایشون دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘بابر اعظم کو 40 اوورز روک لیتے ہیں’، سرفراز احمد کا سابق کپتان پر طنز سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ میں دسویں نمبر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘